شاہد آفریدی نے نریند مودی سے کس بات کی درخواست کردی؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی کرکٹ کے فروغ کے

حؤالے سے سامنے آگئے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے بھارتی وزیراعظم، نریندر مودی سے درخواست کی ہے کہ بہت ہوگئی اب دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کو بحال ہونا چاہیے ۔شاہد آفریدی اس وقت لیجنڈز لیگ کرکٹ کےحوالے سے ایشیا لائنز کی کپتانی کرنے کے لئے قطر میں موجود ہیں ۔ جہاں بھارت کی بھی ٹیمیں انڈیا مہارا جاز اور ورلڈ جائٹز بھی موجود تھی ۔

7اسی دوران ایک انڈین صحافی کی جانب سے شاہد آفریدی سے دونوں ممالک کے مابین کرکٹ سے متعلق سوال کیا گیا ۔ جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ قطر میں دونوں ممالک کے لوگوں نے لیجنڈ لیگ کو بہت انجوائے کیا ہے جس سے دوستانہ ماحول بنا ہے ۔ اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے میں نریندر مودی سے التماس کرنا چاہوں گا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مثبت انداز میں بڑھنے دیں ، اور کرکٹ جیسی بے ضرور گیم کو تو کم از کم چلنے دیں ، تاکہ دونوں ممالک کے کرکٹ مداح انجوائے کرسکیں اور میری تو ہمیشہ سے خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ چلتی رہے ، پاکستان اور بھارت ہمسایہ ممالک ہیں لہذا بہتر مستقبل کیلئے دونوں ممالک کے درمیان رابطوں اور تعلقات کو مزید بہتر ہونا چاہیے ۔شاہد آفریدی نے اس موقع پر پی سی بی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ پی سی بی مثبت انداز سے آگے کی طرف دیکھتا ہے ، اور خؤاہش رکھتا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے ادھر کھیلے ، یا پاکستان ٹیم کو بھارت بلایا جائے ۔ میں نے پی سی بی کا کبھی ایسا کوئی بیان نہیں دیکھا جس میں بھارت کرکٹ بورڈ کے خلاف کبھی کوئی بات کی گئی ہو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *