اصل میں یہ نقص پاکستانی پوری بیٹنگ لائن کو خراب کر رہا ہے, وسیم اکرم

انگلینڈ سے سریز ہارنے کے بعد قومی ٹیم اب

نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف ٹرائی سریز کھیلنے کریسٹ چرچ کے لیے روانہ و چکی ہے ۔ مگر بد قسمتی سے قومی ٹیم اپنی ہار کا بھی سوگ نہ کر سکی ۔ میچ کے فوری بعد ہی ٹیم کو ملک سے کوچ کرنا پڑ گیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے قومی ٹیم کے بلے بازوں کی خوب دھلائی کہ جہاں پر پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کو محمد یوسف بھی موجود تھے۔وسیم اکرم نے محمد یوسف سے بھی بلے بازوں کو چاروں طرف شارٹس کھیلنے اور تیز کرکٹ سکھانے کے لیے تاکید کی۔ جس پر محمد یوسف نے جواد دیا کہ وہ بلے بازوں کے سپنر کو کھئلنے کے دوران خود پیچھے کھڑے ہوتے ہین اور انھیں جدید کرکٹ کھیلنا سکھاتے ہیں ۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ہمارے بلے بازوں سے تو 360 تو چھوڑو 180 کے اینگلز پر بھی کوئی شارٹ نہیں لگتیانھوں نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ ہمارے بیٹرز شارٹس مارنے سے اتنے گھبرا رہے تھے ہمارے بیٹرز کو چاروں طرف کھیلنا نہیں آتا۔ جس پر کوچ اور بیٹرز سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ جدید دور کی کرکٹ میں بیٹر کو ہر قسم کی گیند پر باؤنڈری لگانا آنی چاہیے لیکن اگر کوئی گیند مشکل ہے تو پھر اس پر سنگل لیا جائے یہی جدید کرکٹ کا تقاضہ ہے، کھلاڑی اس چیز کو سمجھتے ہیں اور وہ کوشش کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *