تنخواہ کم ہے اس لیے ہمیں کرپشن کی اجازت دیں اور ۔۔ ملازم کا وزیراعظم کو خط وائرل

ملک میں ہولناک مہنگائی نے سرکاری ملازمین کو بھی مشکلات میں ڈال دیا، ایف بی آر کے ملازم نے وزیراعظم شہبازشریف سے کرپشن کرنے کی اجازت مانگ لی۔

سوشل میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ملازم نے خط میں کہا کہ مہنگائی کے باعث گھریلو اخراجات تنخواہ سے پورے نہیں ہو رہے، گھریلو اخراجات ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے تک اور تنخواہ کم ہے، تنخواہ نہیں بڑھائی توکرپشن کرنےکی اجازت دی جائے۔

خط میں ملازم نے مزید لکھا کہ مہنگائی اوراخراجات بڑھنے کے باعث مستقبل کیلئے کوئی جمع پونجی نہیں، نیب، ایف آئی اے، پی ایم آفس اور دیگر اداروں کے ملازمین کی تنخواہ زیادہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *