کور کمانڈر ہاﺅس میں قائداعظم محمد علی جناح کی موجود کن کن چیزوں کو بھی جلا دیا گیا ؟ جان کر آپ کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں گے

لاہور کور کمانڈر ہاﺅس دراصل قائداعظم کی ذاتی پراپرٹی اور رہائشگاہ ہے جس کی تباہ حالی وطن عزیز کا تاریک ترین باب ہے ، 9 مئی کو لاہور میں شر پسند افراد نے محمد علی جناح کے زیر استعمال کئی قیمتی چیزیں جلا کر خاکستر کر دیں جن میں قائداعظم کا آدھا جلا ہوا پاسپورٹ بھی شامل ہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جناح ہاﺅس کو تاریخ کے آئنہ میں دیکھا جائے تو جناح ہاﺅس بابائے قوم کی لاہور میں ذاتی جائیداد کے نام سے مشہور ہے ،قائداعظم محمد علی جناح نے یہ پراپرٹی 1943 میں موہن لعل بھاسن سے خریدی ، جنا ح ہاﺅس کی پراپرٹی پہلے ہی برطانوی فوج کے زیر استعمال تھی ،یہ رہائشگاہ پاک و ہند سے پہلے فوجی حکام

کے استعمال کیلئے طلب کی گئی ،رہائشگاہ 31 جنوری 1948 کو ڈی ریکوزیشن کر کے قائداعظم کے نمائندہ مراتب علی کو دی گئی ،جناح ہاﺅس میں قائداعظم کے زیراستعمال نادر و نایاب اشیاءسنبھال کر رکھی گئی تھیں ،بابائے قوم کی کثیر تارخی تصاویر ، صوفہ ، سیٹ ، سنوکر ٹیبل جناح ہاﺅس کی زینت تھیں ،کرسیاں ، سگار دان ، گلدان ، بستر جوتے ، کپڑے بھی جناح ہاﺅس کی زینت تھے ،1500 سے زائد تاریخی نوادرات بھی جناح ہاﺅس کے تین مختلف کمروں کی زینت تھے ،یہ سب کچھ نو مئی سے قبل تک بالکل محفوظ تھا لیکن شر پسندوں نے ان تمام نوادرات کو ان کی اہمیت جانے بغیر ہی جلا کر خاکستر کر دیا ،جناح ہاﺅس کی باقی ماندہ اشیاءمیں جلی ہوئی چند دیواریں ہیں ،قائداعظم کا آدھا جلا ہوا پاسپورٹ بھی ہے ، جو من حیث القوم اپنی بے بسی کا سوال کرتا رہے گا ،مشتعل شر پسندوں نے منصوبہ بندی کے ساتھ تاریخی رہائشگاہ پر حملہ کیا ،شرپسندوں نے رہائشگاہ میں موجود سارے سامان کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *