میرپور شہر میں ناقص مٹیریل سے تیار کیچپ برگر سرعام فروخت جاری

میرپور شہر میں ناقص مٹیریل سے تیار کیچپ برگر سرعام فروخت جاری
رپورٹ( ناصر علی چوہدری )
میرپور شہر میں غیر معیاری مصالحہ جات اور ناقص مٹیریل سے تیار کیچپ والے برگر کی فروخت سرعام جاری محکمہ فوڈ اتھارٹی کاروائی سے گریز شہری مختلف اقسام کی بیما ری میں مبتلا ہونے لگے شہریوں کی اسسٹنٹ کمشنر برگر فوڈ پوائنٹ ملکان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
تفصیلات کے مطابق
میرپور کے شہریوں کو موت بانٹنے لگے غیر معیاری مصالحہ جات اور ناقص مٹیریل سے تیار کیچپ والے برگر اور زنگر برگر میرپور شہر کی عوام کو دن بدن جان لیوا پیٹ کی بیماری میں مبتلا کر رہے ہیں ان برگر کی شاپ پر نہ تو صفائی کا انتظام ہے جگہ جگہ گندگی ہی گندگی نظر آتی ہے محکمہ فوڈ اتھارٹی کا ایسے فوڈ پوائنٹس پر کروائی نہ کرنا ایک سوالیہ نشان ہے میرپور کی سماجی و صحافتی شخصیات نے حکام بالا سے ان دکانداروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *