ڈی ایچ کیو زیادتی ایشو۔پہلے واویلا پھر معاملہ دبانے کی کوشش۔سوشل میڈیا پر ثبوتوں کی بھی بازگشت

ڈی ایچ کیو زیادتی ایشو۔پہلے واویلا پھر معاملہ دبانے کی کوشش۔سوشل میڈیا پر ثبوتوں کی بھی بازگشت

میرپور (انوسٹی گیشن رپورٹ ۔فیصل گلزار)ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور خاتون زیادتی ایشو نے نیا رخ اختیار کر لیا پہلے واویلا پھر معاملہ دبانے کی کوششیں ۔عوامی وسماجی حلقوں کا سخت ردعمل ۔ذہنی معزور خاتون کو انصاف دلوانے والے خود ہی سوشل میڈیا پر صفایاں دینے لگے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر سٹاف کالونی کی رہائشی خاتون کے ساتھ 29 رمضان المبارک اعتکاف بیٹھے نوجوانوں کیجانب سےمبینہ طور پر  ریپ کیے جانے کی خبروں پر پہلے ایکشن لیا گیا اور پھر ہسپتال میں انکوائری کمیٹی بنائی گئی لیکن سارےپراسس میں نہ تو متاثرہ خاتون کا میڈیکل چیک اپ ہوا اور نہ ہی کوئی درخواست تھانے تک پہنچی معاملہ کی بابت عوامی وسماجی حلقوں میں کئی چہ مگوئیاں گردش کرنے لگی ہیں کہ وقوعہ کو دبانے کی کوشش کیوں کی جارہی ہے اور جن افراد پرمبینہ طور پر ریپ کا الزام لگایا گیا انہیں کیوں تفتیش میں شامل نہیں کیا جارہا ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال کاامیج خراب کیا جارہاہےیا پھر واقعی میں ہسپتال انتظامیہ خاتون زیادتی ایشو پر پردہ ڈال رہی ہے یہ وہ سوالات ہیں جو ہر

خاص وعام شہری کی زبانوں پر ہیں سوشل میڈیا پر خاتون زیادتی ایشو کے حوالہ سے ثبوتوں کی بھی باز گشت ہونے لگی ہے اگر کوئی ثبوت سامنے آگیا تو آنے والے دنوں میں معاملہ کو دبانے والے بھی شہریوں کی نظروں میں  شریک جرم ٹھہرائے جائینگے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *