شوبز میں آنے سے پہلے کونسے کام کیے؟ گیپی گریوال کا ایسا انکشاف کہ مداحوں کے لیے یقین کرنا مشکل ہوگیا

بھارتی گلوکار و اداکار گپی گریوال نے کہا ہے کہ وہ شوبز میں آنے سے قبل بیت الخلا صاف کیا کرتے تھے۔ایک انٹرویو کے دوران گپی گریوال نے اپنی زندگی کے تلخ دنوں سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔گلوکار نے بتایا کہ سال 2002ء میں اپنے کیریئر کی شروعات کرنے سے قبل وہ کینیڈا میں اپنی اہلیہ رنویت کور کے ہمراہ کام کیا کرتے تھے۔گپی گریوال کا کہنا تھا کہ

انہوں نے اضافی پیسے کمانے کے لیے پونچھے لگائے، جھاڑو لگائی اور یہاں تک کہ بیت الخلا بھی صاف کیے۔بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ ظاہری طور پر یہ زیادہ اچھا کام نہیں سمجھا جاتا تھا تاہم ہماری خراب قسمت نے ہمیں یہ چیزیں سکھائیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ

ان کاموں سے پیسے کما کر بھی انتہائی خوش رہا کرتے تھے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *