’میں نے کہہ دیا کہ مجھے طلاق دیں‘ راکھی ساونت کا جیل سے عادل درانی کیساتھ رابطے کا دعویٰ

 

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے انٹرویو میں بتایا ہے کہ “انہیں عادل درانی کا فون آیا تھااور وہ معافی مانگ رہاتھا”۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اسلام قبول کرنے والی بھارتی رقاصہ و اداکارہ راکھی ساونت نے میڈیا سے اپنے شوہر سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے عادل سے کہا کہ باہر آتے ہی مجھے طلاق دو “. اداکارہ کا بتانا تھا کہ ” وہ مجھ سے معافی مانگنے لگ گیا کہ مجھے معاف کردو، میں طلاق نہیں دونگا” ۔

راکھی ساونت نے کہا کہ ” میں تھوڑا ڈر گئی ہوں،معافی مانگنے سے سب ٹھیک نہیں ہوتا ، اس نے میری زندگی تباہ کردی ہےاور اب معافی مانگ رہا ہے۔ ” اداکارہ کا کہنا تھا کہ “اگر مجھے کوئی جج کرت

ہے یا معاف کرنے کا کہتا ہے تو میں کہوں گی کہ اپنی بہن ہو گی تو ان کے بارے میں سوچے،میری ایک ہی جان ہے جو کہ میری ہے،اگر اب میں نے معاف کیا تو میں نہیں بچو گی”۔

یاد رہے کہ راکھی ساونت نے عادل دورانی سے گزشتہ سال مئی میں خفیہ شادی کی تھی، انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے یہ خبر سب کو بتائی تھی۔ شادی کے کچھ ہفتوں بعد ہی اداکارہ نے اپنے شوہر عادل پر گھریلو تشدد اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرویا تھا جس کے بعد انکے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *