مسافر نے عملے سے جھگڑے کے جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھو ل دیا اور چھلانگ لگانے لگا تو کیا ہوا؟ ویڈیو انٹر نیٹ پر وائرل

یونائیٹڈ ایئر لائنز کے طیارے میں حیران کن صورتحال اس وقت پیداہوئی جب جہاز پرواز بھرنے کی تیاری کر رہا تھا تو ایک مسافر جہاز کے عملے کے ساتھ لڑپڑا اور گھونسا دے مارااور اس کے بعد غصے میں پاگل ہو کر ایمرجنسی گیٹ کھول دیا اور چھلانگ لگانے لگا تو دیگر مسافروں نے اسے پکڑ کر پیچھے کیا ۔

تفصیلات کے مطابق یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ٹیکساس جانے والی فلائٹ میں پیش آیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ، یہ ویڈیو ایک دوسرے مسافر کی جانب سے بنائی گئی ہے جس نے بتایا کہ جب فلائٹ اٹینڈنٹ نے مسافر اور اس کی بیوی کو سیٹ سے ہٹنے کیلئے کہا تو وہ پرتشدد ہو گیا ، ، جہاز کا عملہ انہیں گیٹ کے

پاس لے گیا تاکہ آرام سے بات چیت کی جا سکے لیکن اس نے اپنی گفتگو میں سخت الفاظ استعمال کرنا شروع کر دیئے ۔تاہم جھگڑے کے بعد وہ شخص جہاز سے چھلانگ لگانے کیلئے بھاگا، وہ ایک منٹ کیلئے روکا ، پھرپائلٹ کی طرف بھاگا اور کہنے لگا کہ ہنگامی اخراج کا دروازہ کہاں ہے ،پھر اس نے دروازہ کھولنے کی کوشش کی اور اس میں وہ کامیاب بھی ہو گی ، دروازہ کھلنے کے بعد اس نے نیچے چھلانگ لگانے کی کوشش کی ،جہاز سے سیڑھیاں ہٹا دی گئی تھیں، یعنی وہ تقریبا دو منزلہ جتنی اونچائی سے چھلانگ لگانے والا تھا کہ اتنی دیر میں فلائٹ اٹینڈنٹ کے ہمراہ دیگر مسافروں نے اس پکڑا اور پیچھے گھسیٹ لائے ۔

واقعہ پر رد عمل دیتے ہوئے یونائیٹڈ ایئر لائنز نے مسافر پر پابندی عائد کر دی ہے ، جیسے ہی ہمیں سین فرانسیسکو میں واقعہ کا علم ہو تو ہم نے عملے کو آگاہ کیا اور شکر ہے کہ معاملے کو کنٹرول کر لیا گیا ، سیکیورٹی فورسز نے مسافر کو حراست میں لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *