بیٹی کیوں جنم دی،ظالم شوہر نے بیوی کو گولی مارکر موت کے گھاٹ اتار دیا

بارڈر ملٹری پولیس کے ٹرائبل ایریا دولی کی حدود میں گزشتہ روز بیٹی کو جنم دینے بر سنگدل شخص حاکم علی ولد حاجی بختیار قوم ملک سکنہ ٹرائیبل ایریا تھانہ دولی تحصیل روجھان نے اپنی بیوی مسماۃ (ا) خاتون دختر عزیز اللہ ملک کو پستول سے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے

بی ایم پی پولیس تھانہ دولی کو واقع کی اطلاع ملتے ہی دفعدار فہد رزاق مزاری اور دفعدار کاشف علی بمعہ سواران جائے وقوعہ پر پہنچ کر خاتون کی نعش کو اپنے تحویل میں لے پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال روجھان منتقل کیا گیا خاتون کو پسٹل کا فائر سر میں لگنے سے خاتون کی موت واقع ہوئی بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ تھانہ دولی کی حدود میں پیش

آیا ہے خاتون کا خاوند بیوی کو میکے جانے اور بچی کے جنم پر نالاں ہو کر اپنی بیوی کو پسٹل کا فائر کر کے قتل کر دیا

وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ پولیٹیکل آفیسر محمد قاسم گل نے فوری طور پر ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت پر ٹرائیبل ایریا بی ایم پی پولیس تھانہ دولی نے مقتولہ خاتون کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کر دیا گیا ملزم کی گرفتاری کیلئے بی ایم پی دولی پولیس نیقانونی کاروائی شروع کر دی ہے جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ کی نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی-

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *