حج کیلئے حفاظتی ویکسی نیشن کا مکمل کورس لازمی قرار

مکہ مکرمہ (  27 مارچ 2023ء ) سعودی عرب نے رواں سال حج کے لیے حفاظتی ویکسی نیشن کا مکمل کورس لازمی قرار دے دیا۔ العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سال 1444ھ کے لیے حج اجازت ناموں کا اجرا 15 شوال سے شروع ہوگا تاہم فریضہ حج کی ادائیگی کی خاطر اجازت نامے کے اجراء کے لیے حفاظتی ٹیکوں اور ویکسی نیشن کی تکمیل لازمی شرط ہے۔

اس حوالے سے وزارت حج کے “کیئر فار بینیفیشریز” کا کہنا ہے کہ حج کے موسم کے آغاز سے 10 دن پہلے ویکسی نیشن اورحفاظتی ٹیکہ جات کے کورس کی تکمیل لازمی ہے جب کہ نسک پلیٹ فارم میں رجسٹریشن کے لیے براہ کرم حج پرمٹ کی قسم کا انتخاب کریں، ایک ایسکارٹ شامل کریں اورایسکارٹ ڈیٹا کو مکمل کریں، حرمین شریفین میں نماز ادا کرنے کے لیے اجازت نامہ محفوظ رکھنا ضروری نہیں ہے بشرطیکہ کوئی شخص کرونا سے متاثر نہ ہو یا کرونا وائرس سے متاثرہ کسی کے ساتھ رابطے میں نہ رہا ہو۔ادھر پاکستان میں توقع سے کم درخواستیں موصول ہونے پر وزارت حج نے خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے، کیوں کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت اب تک صرف 10 ہزار خواہشمند افراد نے درخواستیں جمع کرائی ہیں، 16 مارچ سے حج کی درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے، اسپانسر شپ اسکیم کے تحت بینکوں کو پچاس ڈالرز تک کم جمع کرانے پر بھی حج اخراجات وصول کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔وزرات مذہبی امور نے کہا ہے کہ خواہشمند افرادمقررہ فیس زیادہ سے زیادہ پچاس ڈالر بھی کم جمع کرواسکتے ہیں، سرکاری حج اسکیم کے تحت 89 ہزار 605 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے، اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 194 ملین ڈالرز موصول ہونے کی امید ہے، اسپانسر شپ حج اسکیم کے تحت شمالی ریجن سے 4325 ڈالرزاور جنوبی ریجن سے حج سپانسر شپ اسکیم کے تحت 4285 ڈالرز فیس ہے، سرکاری حج اسکیم کے تحت 50 فیصد کوٹہ اسپانسر شپ اسکیم کے لئے مختص کیا گیاہے، 44 ہزار 802 پاکستانی ڈالرز میں حج اخراجات جمع کروانے پر بغیر قرعہ اندازی حج کرسکیں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *