تم گرفتاریاں کر لو ، ظلم کر لو، جب کپتان نکلتا ہے تو پاکستان ساتھ نکلتا ہے، اسد عمر

تم گرفتاریاں کر لو ، ظلم کر لو، جب کپتان نکلتا ہے تو پاکستان ساتھ نکلتا ہے، اسد عمر

لاہور بھر میں کنٹینرز کے ذریعے راستے بلاک کیے جانے کے باوجود پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد مینار پاکستان جلسہ گاہ پہنچ گئی
لاہور ( 25 مارچ 2023ء) لاہور بھر میں کنٹینرز کے ذریعے راستے بلاک کیے جانے کے باوجود پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد مینار پاکستان جلسہ گاہ پہنچ گئی، جس پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ تم گرفتاریاں کر لو ، ظلم کر لو ، خوف پھیلانے کی کوشش کر لو لیکن پھر بھی جب کپتان نکلتا ہے تو پاکستان ساتھ نکلتا ہے۔ادھر پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے پیش نظر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا ہے۔ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم عمران خان کو مینار پاکستان جلسہ میں نشان بنا سکتی ہے لہذا پی ٹی آئی قیادت اور اجتماعات کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکیورٹی خدشات کے بارے میں پولیس ، سی ٹی ڈی اوردیگر اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں،جلسہ گاہ سمیت رہنماوں کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *