شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ نادرا کا اہم اعلان

شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ نادرا کا اہم اعلان

 تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا کہنا ہے کہ جدید ترین پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے صارفین شناختی دستاویزات بنوانے کے مراحل مکمل کر کے اپنے گھر پر منگوا سکتے ہیں۔ چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ نئی پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں دستاویزات کی شناخت کا نظام اور بایومیٹرک تصدیق کی سہولت بھی شامل ہے، جن کی بدولت آپ شناختی دستاویزات بنوانے کی کارروائی میں پیش آنے والے تمام مراحل اپنے موبائل فون کے ذریعے ہی مکمل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صارفین ضروری دستاویزات اپ لوڈ کرسکتے ہیں، تصویر اور فنگر پرنٹس بنا سکتے ہیں اور ڈیجیٹل دستخط بھی آن لائن درخواست میں شامل کرسکتے ہیں۔طارق ملک نے کہا کہ یہ جدت آمیز اقدام خدمات میں بہتری کے ذریعے ڈیجیٹل پاکستان کے مقاصد کے حصول میں انتہائی اہم کردار ادا کرے گا، یہ موبائل ایپ تمام پاکستانی شہریوں کیلئے بے پناہ سہولت کا باعث بنے گی۔چیئرمین نادرا نے کہا کہ اس ایپ کی تیاری میں ”کنٹیکٹ لیس ٹیکنالوجی“ کا استعمال کیا گیا ہے، جس کی بدولت شہری اسمارٹ فون کے ذریعے شناختی دستاویزات بنوا کر جدید ڈیجیٹل سہولیات کا بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری اس ایپ میں دیئے گئے سروے کے ذریعے ہمیں اپنی مفید آراء سے ضرور آگاہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *