AJK News

اسلام آباد(پی آئی ڈی)7مارچ 2023۔
چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرمحمد عثمان چاچڑ کی سربراہی میں محکمہ سیاحت آزاد کشمیر، ہمالین وائلڈ لائف فاؤنڈیشن اور پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے نمائندوں کا اجلاس منعقد ہوا۔ چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کے پوٹینشل سے مکمل طور پر استفادہ نہیں کیا جا سکا۔ اس لیے ایسے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے جن سے مقامی آبادی کے لیے سیاحت کے ذریعے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ اس ضمن میں سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اہم مقامات کو منتخب کر کے بہترین معیار کے مطابق اس طرح تعمیر کرنے کی ضرورت ہے کہ اس سے مقامی ثقافت و کلچر کو سیاحت کے نقطہ نظر سے فروغ ملے جس سے سیاح قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ مقامی کلچر سے بھی آگاہ ہوں۔ اس مقصد کیلئے نیلم ویلی کے سیاحتی مقام تہجیا ں بازار کو ہمالین وائلڈ لائف فاؤنڈیشن اور پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کی مدد سے تیار کیا جائے گا اور پھر اسی طرح کے دیگر مقامات پر بھی توجہ دی جائے گی تا کہ سیاحوں کو جدید سہولیات میسر ہونے کے ساتھ مقامی آبادی کو بھی روزگار کے مواقع حاصل ہوں اور اس سارے منصوبے میں لوکل کمیونٹی کو مکمل طور پر شامل کیا جائے گا تا کہ کمیونٹی میں اونر شپ کا احساس پیدا ہو اور ایسے منصوبہ جات کے فوائد کمیونٹی تک منتقل ہو سکیں۔
May be an image of 10 people and text

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *