PID News

مظفرآباد(پی آئی ڈی)7مارچ2023
وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردارتنویرالیاس خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد خطہ میں بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر انہیں پرائیویٹ سیکٹر میں روزگارکی فراہمی کیلئے کام کررہے ہے۔ یونیسف خطہ میں پرائیویٹ اورپبلک سیکٹر میں خواتین اور مردوں کو ٹریننگ دے تاکہ وہ معاشی طور پر خود کفیل ہوں۔ یونیسف پبلک سیکٹر میں کپیسٹی بلڈنگ کے لیے بھی ہمارے ساتھ معاونت کرے۔ ملک میں جاری معاشی بحران کے باعث آزادکشمیر بھی متاثر ہوا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ یونیسف دیگر ایجنسیز کو بھی آزادکشمیر میں فنڈنگ کے لیے راغب کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنٹری نمائندہ عبداللہ اے فادل کی سربراہی میں یونیسف کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں یونیسف کے کنٹری کنسلٹنٹ جاسم انوربھی موجودتھے جبکہ اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعظم فیاض علی عباسی ، سینئر ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم سیکرٹری سیکرٹریٹ مسعود الرحمن بھی موجود تھے۔یونیسیف کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم سردارتنویرالیاس خان نے کہاکہ اس وقت آزادکشمیر میں سرکاری ملازمین اور دیگر پڑھے لکھے نوجوانوں کی تربیت کے لیے اداروں کی کمی ہے جس کو پورا کرنے کے لیے یونیسف اور این جی آویز ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں غذائی اجناس کی کمی کا سامنا ہے،ہمیں اپنی ضرورت پورا کرنے کیلئے پاکستان سے گندم منگوانی پڑھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے لوگ باشعور اور تعلیم یافتہ ہیں یہاں شرح خواندگی 70 فیصد ہے،یہاں کے لوگوں کو یونیسف اور دیگر ادارے ٹریننگ دیں حکومت آزاد کشمیر ان کی مکمل معاونت کرے گی۔ اقوام متحدہ آزادکشمیر کے لوگوں کے درد کو سمجھے اور ان کے بنیادی انسانی کا خیال رکھے۔ ملاقات میں وزیرا عظم سردارتنویرالیاس خان نے حکومت آزادکشمیر کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یونیسف کے کنٹری نمائندہ عبداللہ اے فادل نے کہاکہ آزادکشمیر کے کے دو لاکھ بچے جو سکول نہیں جاتے، یونیسیف کا فوکس ہے کہ ہم ان بچوں کو سکولوں میں لائیں۔ آزادکشمیر میں زلزلہ زدگان کی مدد میں یونیسف نے بھرپور کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں صحت تعلیم روزگار جیسے مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومت آزاد کشمیر کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ میں ورلڈ بینک اور دیگر ایجنسیز کے نمائندگان سے رابطہ کروں گا کہ وہ اپنی اس حکمت عملی پر نظر ثانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں اسلام آ باد میں آپ کا سفیر بن کر کام کر وں گا آزاد کشمیر پرائیویٹ سیکٹر میں مختلف شعبہ جات میں کام کریں گے تاکہ اس خطے کے لوگوں کو صحت تعلیم کے ساتھ روزگار کے مواقعے مہیا ہو سکیں۔انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے پبلک و پرائیویٹ سیکٹر میں ہمارے اداروں کی ٹیمیں آئیں گی اور ورک پلان، انوسٹمنٹ، تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبہ جات کی استعداد کار بڑھانے کیلئے کام کریں گی۔ اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر کو یو این اداروں کی جانب سے آزادکشمیر میں 1970سے لیکر اب تک کی سرگرمیوں کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔
٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *