Sardar Tanveer Ilyas

مظفرآباد( پی آئی ڈی)07 مارچ2023
وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ پبلک سروس کمیشن کو مزیدفعال و موثر بنایا جائیں گے اور اس میں مزید شفافیت لائی جائے گی ۔ پی ایس سی کی استعداد کار بڑھانے کیلئے 2 گاڑیاں اور سٹاف فراہم کیا جائے گا۔ پی ایس سی سی میں ڈائریکٹر کی آسامی اور کنٹی جنٹ کیلئے 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویر الیاس خان نے چیئرمین آزادجموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن ائیر مارشل ریٹائرڈ مسعوداختر اور ممبران پی ایس سی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین پی ایس سی نے وزیراعظم کو ادارہ کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ہمراہ وزیراعظم آزادکشمیر فیاض علی عباسی ، سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن راجہ امجد پرویز علی خان ، سیکرٹری قانون ارشاد قریشی ، سینئر ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم سیکرٹریٹ مسعودالرحمان سیکرٹری پبلک سروس کمیشن جاوید الحسن جاوید بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں پی ایس سی کے ممبران سابق سیکرٹریز سردار محمد فاروق تبسیم ، سردار محمد نواز خان ، عبداللطیف شاہ ، رشید اے قاسمی ، شہناز اعجاز ، راجہ محمد اسلم خان ، نرجس کاظمی ، ڈاکٹر مختیار احمد بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ چیئرمین پی ایس سی نے وزیراعظم آزادکشمیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ 2021سال مجموعی طورپر 600 آسامیوں پر جبکہ2022 میں 400 لوگوں کو بذریعہ پی ایس سی بھرتی کیا گیا۔ اس وقت کمیشن کے پاس 1ہزار آسامیوں کی بھرتی کا عمل جاری ہے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم سردارتنویر الیاس خان نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ کمیشن کیلئے رہائشی مکانات دیے جائیں گے سائیکاٹرسٹ کی بھی خدمات لی جائیں گی۔ کمیشن کیلئے رہائشی مکانات دیے جائیں گے سائیکاٹرسٹ کی بھی خدمات لی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس سی کے ممبران انتہائی قابل ہیں جو کسی طور پر کسی سے کم نہیں۔
May be an image of 12 people, people sitting, people standing and text

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *