President News

اسلام آباد( )07 مارچ 2023ء
صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے امریکہ میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان نے مسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنل فورمز پر اُٹھانے کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا اور مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کے پیش نظر انٹرنیشنل کمیونٹی کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم رکوانے اور مسئلہ کشمیر کے حل کی جانب مبذول کرانے پر زور دیا۔ اس موقع پر صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
٭٭٭٭٭
May be an image of 3 people and text

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *