PID News

مظفرآباد (پی آئی ڈی) 7 مارچ 2023
منیجنگ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز کارپوریشن عامر محمود مرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ہدایات اور انکے ویژن کے مطابق آزادخطہ میں چھوٹی صنعت کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے، سمال انڈسٹریز کارپوریشن کو چھوٹی و درمیانے درجے کی صنعتوں کے فروغ کیلئے اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہے۔ادارے میں مؤثر اصلاحات لاکر اسے پوری طرح فعال اور مضبوط بنایاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار منیجنگ ڈاٸریکٹر آزادکشمیر سمال انڈسٹریز کارپوریشن عامر محمود مرزا نے محکمانہ بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز کو ڈاٸریکٹر ایڈمن وحید اور ڈاٸریکٹر پراجیکٹس عبدالخالق خان نے بریفنگ دی۔منیجنگ ڈاٸریکٹر آزادکشمیر سمال انڈسٹریز کارپوریشن عامر محمود مرزا نے کہا کہ آزادکشمیر میں مقامی صنعت کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، مقامی سطح پر جب اشیاء تیار ہوں گی تو ہمارے لوگوں کو بھی معاشی طور پر فائدہ ہوگا اور ریاست بھی ترقی کریگی، آزادکشمیر میں کاٹیج انڈسٹری کے فروغ کیلئے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں، اس حوالہ سے مختلف علاقوں میں ڈسپلے سینٹر بھی بنائے جارہے ہیں جن میں مقامی سطح پر تیار کی گئی اشیاء کی نمایش کی جائیگی تاکہ باہر سے آنے والے سیاح اچھا تاثر لیکر جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی صنعت کے فروغ کیلئے بلاسود قرضوں سمیت دیگر منصوبے شروع کیے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *