سپریم کورٹ کے احکامات نظر انداز منگلا ڈیم میں مچھلی کا غیر قانونی شکارجاری

میرپور (راجہ شفاقت)سپریم کورٹ کے احکامات نظر انداز منگلا ڈیم میں مچھلی کا غیر قانونی شکارجاری بریڈنگ سیزن کے دوران مچھلی کی افزائش نسل کا قتل عام ذمہ دار کون سوالیہ نشان۔محکمہ وائلڈ لائف فشریز کے درجنوں کام چور ملازمین کی فوج ظفر موج مچھلی چوری روکنے میں ناکام۔منگلا ڈیم کی مقامی مچھلی کی تباہی میں محکمہ اور ٹھیکیدار برابر کے شریک ہیں وزیراعظم آزادکشمیر فوری نوٹس لیں عوامی مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عدالت عظمی آزاد کشمیر کے ضلعی انتظامیہ میرپور کو واضح احکامات کے باوجود بھی منگلا ڈیم سے مچھلی کا غیرقانونی شکار دھڑلے سے جاری ہے مئی، جون، جولائی اور اگست جو کہ بریڈنگ سیزن ہے اس میں ہر قسم کے شکار پر مکمل پابندی ہوتی ہے گزشتہ ٹھیکہ ختم ہو چکا ہے اور نئے ٹھیکے کی بولی بھی لگ چکی ہے جوکہ سابقہ ٹھیکیدار نے حاصل کرلی ہے باوثوق ذرائع کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر منگلا ڈیم سے مچھلی کی نکاسی کا کام جاری ہے اور ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنریٹر کے ذریعے کرنٹ لگا کر مچھلی کا شکار کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں مچھلی کے بچے مر رہے ہیں جو کہ سراسر غیر قانونی عمل ہے محکمہ کی ملی بھگت اور ٹھیکیدار کی من مانیوں سے منگلا ڈیم سے سنگھاڑا،راہو،مہاراشیر اور چڑا کی نسل تیزی سے ختم ہو رہی ہے عدالت عظمیٰ آزادکشمیر نے واضح احکامات جاری کیے ہیں کہ بریڈنگ سیزن کے دوران شکار پر پابندی عائد ہے گزشتہ روز کمشنر میرپور ڈویژن کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کے مچھلی کے غیرقانونی شکار کی پابندی پر عمل درآمد کروایا جائے دوسری جانب دیکھا جائے تو محکمہ وائلڈ لائف کے درجنوں ملازمین جو کہ منگلہ فش ہیچری میں ڈیوٹی کر رہے ہیں دن بھر اپنے کاموں میں مصروف ہوتے ہیں جبکہ ڈیم میں مچھلی چوری کا کام دھڑلے سے جاری ہے محکمہ کے اہلکاران جان بوجھ کر یا منتھلی لے کر مچھلی چوری کروا رہے ہیں اور یہ مچھلی پنجاب اور دیگر علاقوں میں پہنچائی جاتی ہے مچھلی کے شکار پر پابندی کے باوجود میرپور شہر میں بھی متعدد جگہوں پر مچھلی فروخت ہو رہی ہے مگر ضلعی انتظامیہ اس کو روکنے کے بجاے مکمل خاموش ہے میرپورکے عوام نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ منگلا ڈیم سے مچھلی کے غیر قانونی شکار پر مکمل طور پر پابندی لگائی جائے اور ٹھیکیدار اور محکمہ کو پابند کیا جائے اور بریڈنگ سیزن کے دوران مچھلی کا شکار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *