میرپور مسٹ یونیورسٹی کے متعدد طالب علم موذی مرض کا شکار

میرپور شہر میں ہیپاٹائٹس کا حملہ ۔۔
تحریر: سجاد جرال
میرپور میں آلودہ پانی پینے سے شہر میں ہیپاٹائٹس ‘یرقان ‘دل کے امراض میں اضافہ ۔
میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ھوسٹل میں سٹوڈنٹس کو ہیپاٹائٹس کی شکایات
درجنوں سٹوڈنٹس ہیپاٹائٹس اے اور ای کا شکار چند روز قبل برنالہ کے سٹوڈنٹس کی اسی وجہ سے موت واقع ہو چکی ھے ۔
شہر کے گنجان ترین سیکٹرز میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں میں مسلسل اضافے کی اطلاعات مل رہی ہے ۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور میں بھی روزنہ کی بنیاد پر مریض سامنے آ رہیے ہیں ۔
ماہرین کے مطابق شہر میں آلودہ پانی پینے غیر معیاری ھوٹلوں کے کھانے سے یہ بیماری پھیل رہی ھے جہاں میرپور کی عوام کو اپنی صحت کا خیال رکھنا ضروری ھے وہی پر میرپور انتظامیہ کا بھی فرض ھے کہ وہ آپنا کردار ادا کریں اور شہر میں پینے کے پانی کو کسی اچھی لیبارٹری سے چیک کرواے ۔انتظامیہ کا یہ بھی فرض ھے کہ وہ شہریوں کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش پر فوری پابندی عائد کریں اور چیکنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات کرے ۔۔۔۔
شکریہ
اچھی خوراک اچھی صحت ۔ صاف پانی ۔اچھی صحت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *