میرپور مدرسے کے قاری نے ظلم کی انتہا کر دی 

میرپور مدرسے کے قاری نے ظلم کی انتہا کر دی

میرپور (عدالت نیوز)پیسے چوری کا الزام مدرسے کے استاد کا بچوں پر ڈنڈے سے وحشیانہ تشدد ۔مدرسہ جامعہ عربیہ اسلامیہ بی فور کے استاد وسیم نے ظلم کی انتہا کر دی ایک بچے کی غلطی پر 40 سے زائد بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا متاثرہ بچے کارروائی کے لیے تھانے پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق دینی مدارس میں زیر تعلیم بچوں پر تشدد کی داستانیں زبان زد عام ہیں مگر اس حوالے سے کوئی واضح قانون موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے آئے روز اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں اور زیر تعلیم زیادہ تر غریب بچے اور ان کے والدین بچوں کی پڑھائی متاثر ہونے کے ڈر سے خاموشی اختیار کر لیتے ہیں۔گزشتہ روز بھی سیکٹر بی فور میں واقع مدرسہ جامعہ عربیہ اسلامیہ میں کسی بچے کا ایک ہزار روپیہ چوری ہوگیا جس پر مدرسے کے استاد وسیم نے سب بچوں کو اکٹھا کر کے ڈنڈے سے وحشیانہ تشدد کرنا شروع کر دیا متعدد بچے زخمی ہو گئے اوران کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات بھی نظر آرہے تھے آزاد کشمیر کے آخری کونے کے گاؤں کیل کے رہائشی 10 سالہ متاثرہ بچے حبیب الرحمان ولد عبد الرحمان نے نمائندہ عدالت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ استاد وسیم نے ڈنڈے سے 50 کے قریب بچوں کو بہت مارا ہے متاثرہ بچے کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات نظر آ رہے تھے۔بچے کے ورثا کی طرف سے پولیس تھانہ سٹی میں کارروائی کے لئے درخواست دے دی گئی عوامی و سماجی حلقوں کا یہ کہنا ہے کہ اس طرح کے ظالم استاد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *