میرپور کی دھرتی کا ایک اور بڑا اعزاز

میرپور(عدالت نیوز)میرپور کے ایک اورسپوت کا اعزاز۔فیصل اقبال رتیال ڈائریکٹرجنرل ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پاکستان تعینات۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈٹیلی کمیونکیشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔فیصل اقبال رتیال نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا۔موصوف سابق سیکرٹری آزادحکومت محمداقبال رتیال کے فرزند ارجمند ہیں۔اعلیٰ تعلیم یافتہ اورٹیلی کام انڈسٹریز کے حوالے سے پاکستان و دنیا بھر میں اچھی شہرت رکھتے ہیں۔سائمنزپاکستان اور ہواوے کمپنی کیساتھ مختلف نوعیت کے پرائیویٹ۔پبلک پراجیکٹس اورقومی سطح کے پراجیکٹس کرچکے ہیں۔پاکستان میں 2G،3G،4G سروسز کی فراہمی اوراسلام آباد وچائنہ کے دوران پاک چائنہ اکنامک کاریڈورکیلئے فائبر آپٹیکل کیبل پراجیکٹ میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔فیصل اقبال رتیال کی پیشہ وارانہ خدمات اوراچھی شہرت کیوجہ سے حکومت پاکستان نے عرصہ 3 سال کیلئے ڈائریکٹرجنرل ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔عوامی وسماجی حلقوں میں فیصل اقبال رتیال کی ڈائریکٹرجنرل ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی تعیناتی سے میرپور و خطہ آزادکشمیر میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے اور سیاسی وسماجی شخصیات نے محمداقبال رتیال سابق سیکرٹری آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے اور اس توقع کا اظہار ہے کہ فیصل اقبال رتیال پاکستان وآزادکشمیر میں ٹیلی کمیونکیشن کومزیدجدت سے استوارکرنے کیلئے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے اوراپنی کاوشوں سے ملک وملت اور اپنے آبائی علاقے میرپور کانام روشن کرینگے۔یادرہے کہ محمداقبال رتیال پیرانہ سالی کے باوجود گورنمنٹ کالج میرپورکے طلبہ کی نمائندہ تنظیم اولڈ سروشینز یونین کے سرپرست کی حیثیت سے سماجی خدمات زور و شور سے جاری رکھے ہوئے ہیں اور سالانہ لاکھوں روپے سکالرشپس کی مد میں مستحق وذہین طلبہ کی تعلیم وتربیت پرخرچ کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *