میرپور پولیس کی تگڑی کاروائی خواتین ملزمان گرفتار

ڈی آئی جی میرپور ڈویژن اور ایس ایس پی میرپور کی سپر ویژن میں جاتلاں پولیس کی کارروائی ، متعدد وارداتوں میں چوری شدہ طلاعی زیوارات، 18 تولہ سونا مالیتی 41 لاکھ روپےمعہ رقم نقدی ، موبائل فون برآمد ،خواتین ملزمان گرفتار،تفتیش جاری ۔۔۔۔۔

تفصیلات کے مطابق جاتلاں بازار میں چوری کی وارداتوں میں ملوث خواتین ملزمان کو انتہائی محنت کے بعد ٹریس کرتے ہوئے چوکی افسر جاتلاں ایاز ممتاز سب انسپکٹر نے ہمراہ نفری گرفتار کر لیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق ماہ فروری2023 میں مسمات غزالہ بی بی نے رپورٹ دی کہ جاتلاں بازار خریداری کے دوران دو نامعلوم خواتین جو کہ برقعہ / نقاب میں تھیں اس کا پرس چوری کر کے لے گئی ہیں جس میں آٹھ تولہ زیور ،رقم۔نقدی اور موبائل فون موجود تھا ۔ سائلہ کی رپورٹ پہ حسب ہدایت ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم مقدمہ زیر دفعہ 14EHAدرج رجسٹر کرتے ہوئے چوکی افسر جاتلاں *ایاز ممتاز سب انسپکٹر نے ہمراہ احسان الہٰی، افضل تفتیشی ہیڈ کنسٹیبلان،راجہ علی ڈی ایف سی و دیگر نفری کے حسب ہدایت و احکامات ، ڈی آئی جی پولیس میرپور ڈویژن ڈاکٹر خالد محمود چوہان ،ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم ، زیر نگرانی راجہ فیصل شفیق ڈی ایس پی ، راجہ فیصل صدیق ایس ایچ او تھانہ افضلپور تین ماہ کی انتھک محنت کے بعد نامعلوم خواتین ملزمان مسمات رضیہ بی بی – علیشہ کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔ اور نشاندہی پہ آٹھ تولہ زیور * جن میں چار عدد چوڑیاں ، دو عدد بالیاں ، ایک عدد لاکٹ، دو عدد کڑے ، موبائل فون اور رقم۔نقدی مالیتی 18لاکھ پینسٹھ ہزار روپے برامد کر لی ۔
ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر میرپور راجہ فیصل شفیق کے زیر نگرانی مزید باریک بینی سے تفتیش عمل میں لائی گئی ۔مزید تفتیش پر ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ *سال2022/2020 میں بھی جاتلاں بازار سے وقتاً فوقتاً پرس جن میں طلائی زیورات اور رقم چوری کی تھی جس پر ملزمان بالا نے دوران تفتیش انکشاف و نشاندہی کرتے ہوئے سال 2020 ماہ دسمبر میں چوری کیئے جانے والے مزید طلائی زیورات برآمد کروا دیئے۔ بالا(خواتین)ملزمان * کے انکشاف و نشاندہی پر سال 2020 میں چوری کیئے جانے والے طلائی زیورات جن میں *ایک عدد گانی،ایک عدد لاکٹ، دو عدد بالیاں ، دو عدد کانٹے مالیتی 16 لاکھ دس ہزار روپے بھی برآمد کر لئے گئے ہیں،
جبکہ سال 2022 کے ماہ نومبر میں جاتلاں بازار چوری کی واردات میں طلائی زیورات جن میں ایک عدد مالا، دو عدد انگوٹھیاں ،دو عدد بالیاں کل تین تولہ زیورات مالیتی سات لاکھ روپے بھی ملزمان بالا سے برآمد کر لئے گئے ہیں
دوران تفتیش تینوں مقدمات میں کل 41لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے جاتلاں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولیس نے انتہائی باریک بینی سے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے تین وارداتوں میں مال مسروقہ کی برآمدگی عمل میں لائی ۔
اس کیس کی تفتیش ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم نے اپنی نگرانی میں کروائی جس باعث نامعلوم خواتین ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کیا جاکر برآمدگی عمل میں لائی گئی ۔
عوام علاقہ نے ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم کا شکریہ ادا کیا اور چوکی افسر جاتلاں ایاز ممتاز معہ نفری کی کارروائی کو سراہا ۔۔۔ *اور توقع کی کہ آئندہ بھی میرپور پولیس ڈی آئی جی میرپور ڈویژن اور ایس ایس پی میرپور کی سپر ویژن میں بہترین ڈیوٹی سر انجام دیتی رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *