میرپور محکمہ برقیات نے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں

میرپور (راجہ شفاقت)محکمہ برقیات کا باوا آدم ہی نرالا علامہ اقبال روڈ فٹ پاتھ پر بجلی کے پول نصب کرکے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں پیدل چلنے والے شہریوں کیلئے مشکلات اور جان کو خطرہ ارباب اختیار فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے فٹ پاتھ سے بجلی کے پول منتقل کریں شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات میرپور کا انوکھا کارنامہ علامہ اقبال روڈ پر شہریوں کے لیے پیدل چلنے کے لیے بنایا گیا فٹ پاتھ بجلی کے پولز لگا کر بھر دیا جہاں پر پیدل چلنے والے شہریوں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں وہی پر ان کی جان کو بھی شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں فٹ پاتھ پر دن بھر عورتیں بچے اور بوڑھے گزر کر جاتے ہیں خدانخواستہ کوئی بھی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے پھر اس کا ذمہ دار کون ہوگا شہریوں کا یہ کہنا ہے کہ مہذب ممالک میں کسی جگہ پر بھی ایسا نہیں ہوتا کہ عوام کے لیے پیدل چلنے کے لیے بنائے گئے فٹ پاتھ پر بجلی کے ہیوی پولز نصب کر دیے جائیں میرپور کے شہریوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ، وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیر برقیات اور کمشنر میرپور ڈویژن سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ علامہ اقبال روڈ اور دیگر جگہوں پر فٹ پاتھ کے اوپر نصب بجلی کے پولز کو فوری طور پر متبادل جگہوں پر منتقل کیا جاے اگر کوئی حادثہ ہو گیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ برقیات کے ذمہ دار ان پر عائد ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *