میرپور مسٹ یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی نو طلبا زخمی

میرپور(عدالت نیوز) مسٹ یونیورسٹی

میں ایک بار پھر کشیدگی طلبہ کے درمیان تصادم میں 8 زخمی ہسپتال منتقل پولیس کی بھاری نفری تعینات حالات کشیدہ یونیورسٹی انتظامیہ مکمل بے بس ۔آے روز ہونے والی لڑائیوں سے طلبہ کا مستقبل خطرے میں۔زخمی طلبہ کے مطابق جڑی کس کیمپس کے سٹوڈنٹ کے ساتھ آوٹ ساہیڈر لڑکوں نے حملہ کیا۔تفصیلات کے مطابق میرپوریونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں گزشتہ روز دو گروپوں کے درمیان شدید تصادم ہوا جس کے نتیجے میں آٹھ سے زائد طلباء زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق یونیورسٹی میں طلبہ کا کوئی پروگرام جاری تھا کہ اس دوران جڑی کس کیمپس کے مجھ طلباء اور انکے ساتھ آے ہوئے کچھ آؤٹ سائیڈر کی ہلڑ بازی کی وجہ سے ہاتھا پائی شروع ہوگی جو بعد ازاں شدت اختیار کر گئی زخمی ہونے والے طلباء کے مطابق وہ لوگ پلاننگ کر کے آئے تھے اور ان کے پاس آہنی مکے اور ڈنڈے تھے جن سے وہ حملہ آور ہوئے اور بعد ازاں فرار ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سٹی اور تھانہ تھوتھال کی نفری موقع پر پہنچ گئی یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی کے مرکزی دروازے پر سختی سے چیکنگ کا عمل ہوتا ہے اور ایک درجن سے زیادہ سیکورٹی گارڈ تعیناتی کے باوجود بھی آؤٹ سائیڈر لڑکےآہنی ہتھیار لے کرکیسے یونیورسٹی کے اندر پہنچ گئے یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے والدین آئے روز ہونے والی لڑائیوں کے حوالے سے سخت پریشان ہیں شہری حلقوں نے یونیورسٹی انتظامیہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی کے ماحول کو بہتر بنانے کے لئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں اور ایسے شرپسند عناصر جو آئے روز لڑائی جھگڑے کرتے ہیں ان کو یونیورسٹی سے فارغ کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *