ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال چلڈرن وارڈ کو ڈاکٹرز نے تجربہ گاہ بنالیا نومولود بچوں کی اموات کا سلسلہ بڑھنے لگا

ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال چلڈرن وارڈ کو ڈاکٹرز نے تجربہ گاہ بنالیا نومولود بچوں کی اموات کا سلسلہ بڑھنے لگا

میرپور (عدالت نیوز)ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال چلڈرن وارڈ کو ڈاکٹرز نے تجربہ گاہ بنالیا نومولود بچوں کی اموات کا سلسلہ بڑھنے لگا نرسری میں ایک ماہ میں درجنوں بچوں کی اموات والدین غم سے نڈھال وزیرصحت اس زیادتی کا نوٹس لیں۔میرپور کے رہائشی کی فریاد تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں قائم چلڈرن وارڈ نرسری میں نوزائیدہ بچوں کی اموات کا سلسلہ دن بدن بڑھنے لگا چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹرز کے راونڈ کے بعد دن بھر ناتجربہ کار ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز بچوں پر تجربے کرتے رہتے ہیں گزشتہ رات وفات پا جانے والی بچی کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ میری بچی ایک ہفتے سے زیادہ ایڈمٹ رہی پہلے وہ بالکل ٹھیک تھی مگر آئے روز ڈاکٹرز کے نئے نئے تجربوں نے میری بچی کی جان لے لی جو بھی جونیئر ڈاکٹرز آتا وہ اپنا تجربہ کرتا تھا میری بچی کے جسم کے متعدد حصوں سے خون نکالا گیا اور زخمی کیا گیا جو وہ معصوم برداشت نہ کر سکی اور میری آنکھوں کے سامنے اللہ کو پیاری ہو گئی انہوں نے مزید کہا کہ دو ہفتے کے قریب میں ہاسپٹل موجود رہا اور میری آنکھوں کے سامنے کئی معصوم بچے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہوئے ہیں اور والدین زاروقطار روتے ہوئے جاتے ہیں بچی کے والد نے بتایا کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میں کیوں ڈاکٹر سیکھنے کے لئے آتے ہیں وہ بچوں کے علاج کے لیے یہاں پر پریکٹس بھی کرتے ہیں جس کی وجہ سے کئی معصوم پھول کھلنے سے پہلے ہی مرجھا جاتے ہیں انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وزیر صحت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور کی چلڈرن وارڈ میں کوالیفائیڈ اور پروفیشنل ڈاکٹرز تعینات کیے جائیں یہ آزاد کشمیر میں نمایاں اہمیت کا حامل اوورسیز کا شہر ہے اس کے اوپر خصوصی توجہ دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *