ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور ایکسرے لیب عملے نے ریاست کے اندر اپنی ریاست قائم کرلی

میرپور (انویسٹی گیشن رپورٹ/ڈاکتر ناصر علی چوہدری )ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور ایکسرے لیب عملے نے ریاست کے اندر اپنی ریاست قائم کرلی ایکس رے ڈیپارٹمنٹ کرپشن کا گڑھ بن گیا مریضوں سے پیسے وصول کرکے خزانے میں نہ جمع کرانے کا انکشاف ایم ایس نوٹس لیں شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپور جہاں پر روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں شہر اور بیرون شہر سے مریض علاج معالجہ کراتے ہیں اور لیب ٹیسٹوں کی مد میں روزانہ ہزاروں روپے خزانے میں جمع ہونے چاہیے مگر ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور میں قائم ایکسرے لیب عملے نے مبینہ طور پر اپنا کاروبار چمکا رکھا ہے ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے لکھے گئے ایکسرے کروانے کے لیے جب مریض لیب میں جاتا ہے تو ایکس رے ڈیپارٹمنٹ کاعملہ کچھ مریضوں سے فیس وصول کرکے رجسٹر پر اندراج نہیں کرتا اور مبینہ طور پر اپنی جیبوں میں ڈال لیتے ہیں اس گھناؤنے کاروبار میں ایک سے زیادہ لوگ ملوث ہو سکتے ہیں ذرائع کے مطابق اگر ایک مریض جسم کے دو حصوں کے ایکسرے کرواتا ہے تو اس سے دو حصوں کی فیس وصول کی جاتی ہے جبکہ مریض کو ایک فلم دی جاتی ہے اور دوسری کے پیسے جیب میں ڈال دیئے جاتے ہیں جبکہ رجسٹر پر ایک انٹری کی جاتی ہے مریض کو جو فلم دی جاتی ہے وہ بھی مریض کے اصرار کرنے پر دی جاتی ہے ورنہ موبائل پر ہی پرنٹ دے دیا جاتا ہے اس طرح دن بھر آنے والے مریضوں سے اس طرح رقم وصولی کا کام اور کاروبار جاری ہے ایم ایس ڈاکٹر عامر عزیز ہسپتال کے سسٹم کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر اس طرح کا مافیہ ان کی پیٹھ پیچھے دھڑا دھڑ کرپشن کر رہا ہے اور سرکاری خزانے کو سالانہ لاکھوں روپے کی پهكی دے رہا ہے ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور میں کوئی بھی ایم ایس ہو تو ایک خاص قسم کا مافیہ جو کہ کرپشن کر رہا ہے ان کو قابو کرنا مشکل کام ہے شہریوں نے وزیر صحت ،ڈی جی ہیلتھ اور ایم ایس ڈاکٹر عامر عزیز سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی انکوائری کرکے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *