بطخوں کی جان بچاتے ہوئے خود جان سے چلا گیا۔۔ بوڑھے شخص کا دل چھو لینے والا کارنامہ جس نے مرنے کے بعد بھی تعریف کرنے پر مجبور کردیا

جب ہم کسی سوپر ہیرو کا تصور کرتے ہیں تو ہمارے ذہنوں میں ایسا شخص آتا ہے جس نے ماسک پہنا ہو اور جو اڑنا جانتا ہوگا۔

لیکن حقیقت کی دنیا میں بسنے والے پیروز کو اچھے کاموں کے لئے ماسک یا جادوئی صلاحیتوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ایسے ہی ایک ہیرو امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ریوارا ہیں جنھوں نے چند بطخوں کی جان بچاتے بچاتے اپنی جان دے دی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایک مصروف سڑک سے گزرتے ہوئے ریوارا نے دیکھا کہ چند بطخیں سڑک پار کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ ریوارا بطخوں کو بحفاظت سڑک پار کرانے لگے اور اسی دوران ایک کار سے ان کی ٹکر ہوگئی اور ان کا انتقال ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کار ایک نوعمر لڑکا چلا رہا تھا البتہ فی الحال اسے گرفتار نہیں کیا گیا۔ امریکہ میں لوگ ریوارا کے جذبے کو سراہ رہے ہیں اور بڑی تعداد میں ان کی یاد میں موم بتیاں روشن کررہے ہیں ساتھ ہی کھلونے بطخیں بھی یادگار کے طور پر رکھ رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *