رمیز راجہ کے رویے نے آئی سی سی کو ناراض کر دیا , ایونٹ کی میزبانی پی سی بی سے واپس لینے کا عندیہ

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں چار ملکی ٹی ٹوینٹی سیریزکی تجویز مسترد ہونے پررمیز راجہ آگ بگولہ ہوگئے، رمیزراجہ اجلاس کے دوران ٹیبل پر غصے سے مکے مارتے رہے۔

ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے انٹرنیشل لیگ میں پاکستانی پلیئرز کو حصہ لینے سے روک دیا تھا، رمیز راجہ نے چیئرمین انٹرنیشنل لیگ سے پاکستانی پلیئرز کے عوض3 ملین ڈالرز کی ڈیمانڈ کی۔

آئی ایل ٹی 13 جنوری سے 12 فروری تک دبئی میں کھیلی جائے گی، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، آئی سی سی کے ناراض عہدیداران کو منانے کیلئے 13جنوری کو یو اے ای روانہ ہوں گے۔ موجودہ میجمنٹ کی طرف سے آئی سی سی کو باور کرایا جائے گا کے رمیز راجہ اب کرکٹ بورڈ سے الگ ہو چکے ہیں اس لیے وہ پر امید رہیں کے پاکستان میزبانی میں کوئی کوتاہی کرے گا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *