سائنسدانوں نے جسمانی تعلق میں منہ کے استعمال کو منہ کے کینسر کی بڑی وجہ قرار دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکہ اور برطانیہ میں حالیہ سالوں کے دوران منہ کے کینسر کے کیسز میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ماہرین اس کی وجہ ایک شرمناک جسمانی رجحان کو قرار دے رہے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی آف برمنگھم سے وابستہ ڈاکٹر ہشام میہانا کا کہنا ہے۔

کہ امریکہ اور برطانیہ میں منہ کے کینسر کے پھیلاﺅ کی ایک بڑی وجہ جسمانی تعلق میں منہ کا استعمال ہے۔  انہوں نے بتایا کہ گلے کے کینسر کے 70فیصد کیسز ہیومن پیپلوماوائرس کی وجہ سے سامنے آ رہے ہیں، جو جسمانی تعلق میں منہ کے استعمال کی وجہ سے پھیل رہا ہے۔ یہ وائرس کینسر کی کئی طرح کی اقسام کا سبب بن سکتا ہے۔ ڈاکٹر ہشام نے بتایا کہ جو مرد وخواتین ایک سے زائد پارٹنرز کے ساتھ اس شرمناک طریقے سے جسمانی تعلق قائم کرتے ہیں ان کو منہ اور گلے کا کینسر لاحق ہونے کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *