سعودی عرب میں مشہور ہونے والے پاکستانی بزرگ شہری کیلئے پشاو ر زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسجد نبوی ﷺ میں چلتے ہوئے بزرگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی جن کا تعلق پاکستان کے شہر حب سے ہے اور ان کا نام عبدالقادر مری ہے ، ان کے بارے میں سعودی عرب کے محکمہ تفریحات نے بھی معلومات جاننے کیلئے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا۔

ویڈیو میں ان کے سادہ حلیے نے لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیا تھا۔ بزرگ کے بارے میں بعد ازاں معلوم ہوا کہ وہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر حب کے مضافاتی علاقے کے رہائشی ہیں اور ان کا نام عبدالقادر مری ہے۔ انہوں نے عرب میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی عمرے کی خواہش کافی جدوجہد کے بعد پوری ہوئی تھی۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر مسجد نبوی ﷺ میں ہاتھ میں عصا اٹھائے ان بزرگ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تھی۔ جاوید آفریدی کی طرف سے عبدالقادر مری کو حج کرانے کی پیشکش اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے کی گئی ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ”ہمیں خوشی ہو گی کہ اگر بزرگ ہماری طرف سے حج کے سفر کی پیشکش قبول کر لیں۔“ واضح رہے کہ عبدالقادر مری کی ویڈیو عرب دنیا میں سب سے زیادہ وائرل ہوئی تھی اور ایسی افواہ بھی گردش میں ہے کہ انہیں کسی سعودی شہزادے نے بھی سعودی عرب آنے کی دعوت دی ہے۔عرب میڈیا بھی ان بزرگ شہری تک پہنچا جس کے بعد ان کا پہلا انٹرویو سامنے آیا ، بزرگ شہری عبدالقادر مری نے بتایا کہ عمرہ کی خواہش کافی تگ و دو اور جدو جہد کے بعد پوری ہوئی ، وہ اپنے ساتھیوں کو ڈھونڈ رہے تھے اور پریشان تھے ، اسی دوران کسی نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ، اس سے یہ فائدہ ہواکہ میرے ساتھی مل گئے ۔“

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *