میرپور والد کے ساتھ بد تمیزی کرنے والے کو پولیس تھانہ سٹی نے نقص امن میں گرفتار کرلیا

میرپور والد کے ساتھ بد تمیزی کرنے والے کو پولیس تھانہ سٹی نے نقص امن میں گرفتار کرلیا

میرپور (عدالت نیوز )والد کے ساتھ بد تمیزی کرنے والے کو پولیس تھانہ سٹی نے نقص امن میں گرفتار کرلیا ملزم ظہیر عباس اس سے قبل بھی چیک ڈس آنر کیس میں اشتہاری ہے تفصیلات کے مطابق ایف ٹو میرپور کے رہائشی بزرگ غلام سرور نے پولیس تھانہ سٹی کو درخواست دی کہ اسکا حقیقی بیٹا ظہیر عباس گھر میں لڑائی جھگڑا اور بد کلامی کرتا ہے جس پر پولیس تھانہ سٹی کے ایس ایچ او چوہدری مہندی خان نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم ظہیر عباس ولد غلام سرور کو نقص امن میں گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔یاد رہے کہ ملزم پر اس سے قبل بھی لین دین کے مقدمات درج ہیں اور ملزم چیک ڈس آنرکیس میں اشتہاری بھی ہے پولیس نے تمام تر پہلووں کو دیکھتے ہوئے ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *