فتح پور تھکیالہ!()پولیس نے خواتین کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم دھر لیا.

فتح پور تھکیالہ پولیس نے خواتین کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم دھر لیا.

فتح پور تھکیالہ!(عدالت نیوز)پولیس نے خواتین کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم دھر لیا.
نکیال غربی سے تعلق رکھنے والے پنجاب پولیس میں بطور انسپکٹر فرائض سرانجام دینے والے سجاد علی نقوی کا اہم کارنامہ،نکیال سے سعودی عرب فرار ہونے والے ملزم کو راولپنڈی تھانہ مندرہ سے گرفتار کر کے نکیال تھانہ پولیس کے ایڈیشنل ایس ایچ او ملک رشید کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق دو یوم قبل نکیال تھانہ میں مسمی شبیر حسین شاہ ساکن نارہ موہڑہ نے ملزم ذیشان ولد عبدالمجید قوم گجر ساکن نارہ موہڑہ کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جس میں انکا یہ موقف تھا کہ انکی جواں سالہ بیٹی مسمات( ع) کو ملزم ذیشان نے گن پوائنٹ پہ حراساں کیا اور اسکی نازیبا تصاویر اور ویڈیو بنائی اور بلیک میل کرتے ہوئے سوشل میڈیا پہ وائرل کردیں ۔جس پر ایس ایچ او تھانہ نکیال چوہدری مجید نے بروقت ایف آئی آر درج کر کے تفتیش پر اے ایس آئی رشید ملک کو مامور کیا. تاہم پولیس کو چکمہ دے کر ملزم ذیشان نکیال سے سعودی عرب جانے کے لیے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا. جسکو انسپکٹر سجاد علی نقوی پنجاب پولیس جنکا تعلق نکیال غربی سے ہے کو مندرہ تھانہ راولپنڈی کی حدود سے انتہائی محنت اور ڈرامائی انداز میں گرفتار کر کے نکیال پولیس کے حوالے کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اس ملزم کا بھائی بھی خواتین کی آبروریزی اور حراساں کرنے کے کیس میں جیل کی ہوا کھا چکا ہے.
عوام علاقہ کا مطالبہ ہیکہ اس ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ لوگوں کی عزتیں محفوظ ہو سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *