رحیم یارخان میں تعینات پہلی سینئر خاتون آفیسر دانیہ رانا بہادری کی مثال بن گئیں

رحیم یارخان میں تعینات پہلی سینئر خاتون آفیسر دانیہ رانا بہادری کی مثال بن گئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رحیم یارخان کے کچے کے علاقے میں اے ایس پی دانیہ رانا بھی آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے ڈاکوئوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہیںرپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب کچے

کے علاقے میں گزشتہ ایک ماہ سے جاری ڈاکوئوں کے خلاف پولیس کا آپریشن تیز کر دیا گیا ہے، آپریشن میں پولیس کے جوان تو حصہ لے ہی رہے ہیں تاہم ان کے ساتھ پہلی سینئر خاتون آفیسر دانیہ رانا بھی آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے ڈاکوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہیں۔دانیہ رانا جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یارخان میں تعینات پہلی سینئر خاتون آفیسر ہیں۔دانیہ رانا نے ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی، وہ اپنے خاندان

کی واحد پولیس آفیسر ہیں جنہیں وطن کی محبت اور فورس میں جانے کا شوق محکمہ پولیس میں لے آیا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *