پولیس پر برہنہ کر کے تشدد کا الزام عائد کرنے والی خاتون کی ویڈیو دراصل کب بنائی گئی تھی اور یہ خاتون کون ہے ؟ حقیقت سامنے آ گئی

گزشتہ دو دن سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہور ہی ہے جس میں ایک خاتون روتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر برہنہ کرکے تشدد کا الزام عائد کر رہی ہے تاہم اب اس ویڈیو کے بارے میں وہ معلومات سامنے آ گئیں ہیں جسے ہر کوئی جاننا چاہتاہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو حال ہی میں پرتشدد مظاہروں میں گرفتار پی ٹی آئی کے کارکنان کے ساتھ جوڑا جارہاہے حالانکہ یہ ویڈیو پرانی ہے اور خاتون کو اپنے ہی شوہر کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔

ٹویٹر پر ” ایکسپوز پراپیگنڈہ “ نامی پیج نے اس پوسٹ کی کھوج لگائی اور معلومات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ” عرین نامی خاتون

جس نے اپنے شوہر کو فروری 2022 میں قتل کیا تھا اور اس نے بیان دیا تھا کہ پولیس نے ننگا کر کے ویڈیو بنائی ہے “۔ اس ویڈیو کو کاٹ کرموجودہ حکومت سے جوڑ کر مختلف اکاؤنٹس سے پراپیگنڈا کیا جارہا ہے اور ریاست پاکستان کیخلاف ایک بیانیہ تشکیل دیا جارہا ہے کہ ریاست عورتوں کیخلاف مظالم کروا رہی ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *