یرون ملک مقیم ھونے کی وجہ سے اپنے آبائی گھر سے بھی اور زمین سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے

ڈڈیال آزاد کشمیر ۔
منیز عارف برٹش کشمیری ساکن رٹہ موڑہ بانڈی۔
بیرون ملک مقیم ھونے کی وجہ سے اپنے آبائی گھر سے بھی اور زمین سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے خاوند بھی اسی صدمہ میں دنیا سے رخصت ہو گے۔سائلہ آبدیدہ ھو گئی۔
اورسییز برٹش کشمیری خاتون انصاف کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔
مقامی ایم ایل اے کے آبائی گاؤں میں رہنے کے باوجود 2001 سے انصاف کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔
20 رمضان کو بیرون ملک تھے پیچھے سے چوہدری امین ساکن موڑہ ملال نے گھر گرا کر دیوار بنا کر قبضہ کر لیا گیا۔یو کے سے تھانے اور اداروں کو اطلاع دینے کے باوجود انصاف نہیں مل رھا مجبوراً میڈیا کا دروازہ کھٹکھٹا رہی ھوں۔
ایک سال قبل میرے بیٹے وحید عارف پر بھی ناجائز مقدمہ بنایا گیا اور 5 دن ناحق جیل بھی بیجھا گیا ۔ہر طرف اندھیر نگری چوپٹ راج ھے۔
ہمارا انصاف پسند وزیراعظم اور چیف سیکرٹری اور آئی جی اور چیف جسٹس صاحبان اور زمہ داران سے ایک ہی مطالبہ ھے کہ ہمیں اپنی آبائی زمین واپس دالائی جائے اور ہمارہ مکان گرانے کا معاوضہ بھی دلایا جائے۔
ان کے بیٹے نے کہا کہ ان ناانصافیوں کی وجہ سے ہمارے بچے بھی اپنے ملک میں آنے سے کتراتے ہیں۔ ملکی معیشت میں بڑا کردار ادا کرنے والے اوورسیز اداروں کی کارکردگی سے مایوس ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *