میرپور کی سڑکوں ،گلیوںاور محلوں میں موت کا رقص جاری ،والدین بے خبر پولیس بھی کارروائی کرنے سے گریزاں

میرپور کی سڑکوں ،گلیوںاور محلوں میں موت کا رقص جاری ،والدین بے خبر پولیس بھی کارروائی کرنے سے گریزاں

میرپور (جنرل رپورٹر )میرپور کی سڑکوں ،گلیوںاور محلوں میں موت کا رقص جاری ،والدین بے خبر پولیس بھی کارروائی کرنے سے گریزاں میرپور شہر کی اکثر سڑکوں اور گلی محلوں میں کم عمر بچے موٹرسائیکلوں کو ہوائی جہاز بناکر چلاتے دکھائے دیتے ہیں انہی بچوں کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں اور کئی شہری جان سے بھی گئے اور درجنوں کی قریب شدید زخمی بھی ہوئے لیکن ایسے واقعات کو کنٹرول کرنے کے لیے ان کم عمر بچوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جا سکی میرپور کے تقریبا تمام سیکٹرز میں 10سے 12سال کے بچے موٹرسائیکل چلاتے اور ون ویلنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں جو کسی بھی وقت جانی نقصان کا باعث بن سکتے ہیں اگر کوئی بزرگ شہری ان کو روک کر یہ کہتا ہے کہ بچوں کسی گراﺅنڈ یا والدین کے ساتھ بیٹھ کر موٹرسائیکل چلائیں تا کہ خود بھی کسی حادثے سے بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں لیکن کم عمر بچے اس بات کو مذاق سمجھ کر سنی ان سنی کر دیتے ہیں اگر شہریوں نے ان بچوںکے والدین کو بھی کئی بار آگاہ کیا لیکن والدین نے بھی اس معاملہ پر کوئی سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا اور جب کوئی جانی نقصان ہو جائے تو پھر کہتے ہیں اللہ کی رضا ہے ۔تفصیلات کے مطابق میرپو ر شہر میں کم عمر بچوں نے گلیوں اور محلوں میں شہریوں کا جینا حرام کر دیا ،ہر گلی اور محلے میں موت کا رقص جاری ہے کم عمر بچے موٹرسائیکلوں کو تیز رفتار میں چلاتے ہیں جو کسی بھی کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے ۔میرپور میں والدین اپنے بچوں کو خود موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں بچے موٹر سائیکلوں کو جہاز بنا کر ہر گلی محلے میں چلاتے دکھائے دیتے ہیں یہ کم عمر بچے ان کی عمریں تقریبا 10 سے 12 کے قریب ہیں اکثر انہیں کم عمر بچوں کی وجہ سے کئی حادثات میں رونما ہوئے کئی قیمتی جانوں کا ضیائع بھی ہوا لیکن اس کے باوجود نہ تو والدین نے اس طرف کوئی توجہ دے اور نہ ہی پولیس ان کم عمر بچوں کے خلاف کوئی کارروائی کرسکی ہے شہریوں میں اس حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے اور انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ ایسے کم عمر بچوں کے خلاف اور ان کے والدین کے کے خلاف بھی سخت سے سخت کارروائی کی جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *