پاکستانی نوجوان اٹلی جاتے ہوئے حادثے میں جاں بحق

پاکستانی نوجوان اٹلی جاتے ہوئے حادثے میں جاں بحق

لیبیا /کلرسیداں(نیوزڈیسک )—لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہو جانے والے کلرسیداں کے 34 سالہ نوجوان عمران اعظم کی میت پاکستان منتقل۔ کلرسیداں کے قریب گاؤں بمعہ گنگال میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔یہ لاکھوں روپے خرچ کرکے اٹلی جانے کے لیئے آٹھ ماہ قبل گھر سے نکلا تھا لیبیا پہنچا وہاں آٹھاہ تک یورپ جانے کی کوششوں میں مصروف رھا گزشتہ ماہ سمندر کے راستے یورپ جانے کے لیئے ہنسی خوشی ایک کشتی میں سوار ہوا جو بیج منجدھاد کے پہنچ کے الٹ گئی جس میں دس پاکستانی جان کی بازی ہار گئے ان میں عمران اعظم بھی شامل تھا۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی اویس چوہدری کی میت لیبیا سے کلرسیداں کے گاؤں سکوٹ آئی تھی یہ بھی وہاں یورپ جاتے ہوئے کشتی کب حادثے میں جان گنوا بیٹھا تھا۔ابھی تک ایک نعش وزیرآباد اور دو گوجرانوالہ بھی پہنچ چکی ہیں جبکہ ابھی بھی متعدد نعشیں لیبیا کے ہسپتال میں پڑی ہوئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *