برطانیہ کے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان نثژاد امیدواروں نے بھی کامیابی حاصل کی ہے

لندن (نیوزڈیسک) برطانیہ کے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان نثژاد امیدواروں نے بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نژاد کونسلر عروج شاہ کو لیڈر آف کونسل اولڈہم جبکہ کونسلر شاہد مشتاق کو ڈپٹی لیڈر آف کونسل اولڈہم منتخب کرلیا گیا۔اس موقع پر کونسل لیڈر عروج شاہ نے کمیونٹی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہوگی کہ آپ کو مایوس نہ کروں۔ان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کی بہتری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاؤں گی۔ ڈپٹی لیڈر شاہد مشتاق نے لیبر پارٹی کے کونسلرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھاری ذمہ داری ہے، مشکل وقت اب شروع ہوا ہے۔کمیونٹی نے کونسلر عروج شاہ اور کونسلر شاہد مشتاق کی شاندار کامیابی کاخیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں منتخب رہنما حلقے کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپورکوششیں کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *