میرپور (راجہ شفاقت)منگلا پل پر قائم پنجاب پولیس چوکی پر شہریوں کی تذلیل روزانہ کا معمول

میرپور (راجہ شفاقت)منگلا پل پر قائم پنجاب پولیس چوکی پر شہریوں کی تذلیل روزانہ کا معمول۔ تارکین وطن کی کمشنر میرپور اور ڈی آئی جی پولیس سے فوری نوٹس لینے کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق منگلا پل پر قائم پنجاب پولیس چوکی کے ملازمین نے پاکستان سے آزاد کشمیر کی حدود میں داخل ہونے والے شہریوں خصوصا تارکین وطن کو چیکنگ کے بہانے ذلیل کرنا شروع کر دیا بیرون ممالک سے آئے ہوئے تارکین وطن اور ان کی فیملیز کو بے جا تنگ کیا جاتا ہے اوورسیز شہریوں کا یہ کہنا ہے کہ ہم پوری دنیا گھوم کر آتے ہیں مگر کسی نے بھی کبھی کسی جگہ تنگ نہیں کیا جتنا ہمیں یہاں پر پریشان کیا جاتا ہے فیملیز کو گاڑیوں سے اتار کر پوچھ گچھ اور گاڑیاں چیک کی جاتی ہیں جیسا کہ ہم کوئی مجرم ہیں منگلا پل پر پنجاب پولیس چوکی پر تعینات ملازمین کا رویہ بھی حتک آمیز ہوتا ہے برطانوی شہریوں نے آئی جی پولیس آزاد کشمیر، کمشنر میرپور ڈویژن ڈپٹی کمشنر اور ڈی آئی جی میرپور سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ڈی پی او جہلم سے اس حوالے سے بات کرکے ملازمین کی سرزنش کی جائے تاکہ شریف شہریوں کی عزت نفس مجروح ہونے سے بچ سکے بصورت دیگر ہم وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کو تحریری درخواست دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *