تھانہ پولیس چوکی کے سانحہ گرہون میں مطلوب دو اشتہاری مجرمان باپ بیٹےگرفتار

بھمبر پولیس نے سال 2012 میں تھانہ پولیس چوکی کے سانحہ گرہون میں مطلوب دو اشتہاری مجرمان باپ بیٹے محمد الطاف اور خیام الطاف کو عرصہ گیارہ سال کے بعد بالاخر جہلم پنجاب سے گرفتار کرلیا۔

سال 2012 میں ان ملزمان نے دیگر ساتھی ملزمان کے ہمراہ تاریخ پیشی پر جاتے ہوئے مخالف فریق کے 8 افراد کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتادیا تھا۔ سانحہ گرہون آزاد کشمیر کی تاریخ کا ایک منفرد اور سنگین ترین واقعہ ہے۔

قتل کے انتہائی سنگین مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرنے پر بھمبر پولیس کے لئے شاباش۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *