یونین کونسل چوکی کے گاؤں بنڈی کے رہائشی باپ نے بیٹے کو گردہ عطیہ کر کے روشن مثال قائم کردی

یونین کونسل چوکی کے گاؤں بنڈی کے رہائشی باپ نے بیٹے کو گردہ عطیہ کر کے روشن مثال قائم کردی

چوکی سماہنی (عدالت نیوز )یونین کونسل چوکی کے گاؤں بنڈی کے رہائشی باپ نے بیٹے کو گردہ عطیہ کر کے روشن مثال قائم کردی،اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں کامیاب آپریشن کے ذریعے باپ کا ایک گردہ نکال کربیٹے کو منتقل کر دیا گیا، تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر میرپور ڈاکٹر ظہیر اقبال کے بھانجے،سابق چیئرمین حاجی محمد بشیر کے نواسے اور بنڈی کے رہائشی لیفٹیننٹ ریٹائرڈ پاکستان نیوی نذر حسین شاکر کے بیٹے محمد راشد طاہر نے اپنے بیٹے احمد بن راشد جو کافی عرصہ سے گردے کی بیماری میں مبتلا تھا کو اپناگردہ عطیہ کر دیا، اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں گردہ کامیابی سے ٹرانسپلانٹ کیا گیا گردہ عطیہ کرنے سے قبل راشد طاہرنے اپنے بیان میں کہا کہ جو لوگ اس طرح کی گردہ، جگر یا دیگر کسی بیماری میں مبتلا ہیں اور ان کےعزیز اپنے ان پیاروں کی جان بچانے کے لیے اپنے اعضاء عطیہ کرنے سے ڈرتے ہیں اور پیسوں سے خرید کر ان کا علاج کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس سے مریض کو خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوتا،آج کل میڈیکل سائنس بہت ترقی کر چکی ہے ڈرنے کی ضرورت نہیں اپنے پیاروں کی جان بچانے کے لیے آگے آئیں،مخیر حضرات اپنے ارد گرد بیمار اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کریں دوسروں کی مدد کرنے والوں کو اللہ پاک کبھی بے سہارا نہیں چھوڑتے اللہ پاک ہم سب کے حامی و ناصر اور تمام بیماروں کو شفائے کاملہ عطا فرمائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *