آزاد کشمیر کا بینہ تشکیل کے لیے فارمولہ طے :بیرسٹر گروپ کی بھرپور شمولیت

آزاد کشمیر کا بینہ تشکیل کے لیے فارمولہ طے :بیرسٹر گروپ کی بھرپور شمولیت

بیرسٹر گروپ گیم میں شامل میرپور سے یاسر سلطان اور کھڑی شریف سے چوہدری ارشد کو بھی اہم وزارتیں ملنے کے امکانات واضح

چونکہ موجودہ حکومت کو تمام جماعتوں کی حمایت حاصل ہے جس کی وجہ سے تمام جماعتوں کو کابینہ میں شامل کرنے کے لیے فارمولہ طے کر لیا گیا ہے

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)آزاد کشمیر حکومت میں کابینہ کی تشکیل کا عمل تیز بیرسٹر گروپ گیم میں شامل میرپور سے یاسر سلطان اور کھڑی شریف سے چوہدری ارشد کو بھی اہم وزارتیں ملنے کے امکانات واضح ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق جہاں گڈ گورننس کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں وہی پر کابینہ کی تشکیل کے عمل کو کافی حد تک مکمل کر لیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلہ میں جن ممبران اسمبلی کو وزارتیں دی جارہی ہیں ان میں بیرسٹر سلطان گروپ کو ان کی مرضی کے مطابق وزارتیں دی جاہیں گی ۔چونکہ موجودہ حکومت کو تمام جماعتوں کی حمایت حاصل ہے جس کی وجہ سے تمام جماعتوں کو کابینہ میں شامل کرنے کے لیے فارمولہ طے کر لیا گیا ہے ۔بعض حلقوں کا خیال ہے کہ پہلے مرحلہ میں بیرسٹر گروپ کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی گی تھی لیکن بعد ازاں مقتدر حلقوں کی مداخلت پر معملات طے کرا دیئے گے ہیں ۔اس طرح نئے فارمولہ کے تحت بیرسٹر گروپ کو ان کی منشاء کے مطابق حصہ ملے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *