بیٹی کے انتقال کے بعد اے آر وائے کے مالک سلمان اقبال جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، پیغام جاری کر دیا

نجی ٹی وی اے آ ر وائے کے سی ای او سلمان اقبال نے بیٹی کے انتقال پر جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔تفصیلا ت کے مطابق سلمان اقبال نے سوشل میڈیاپر اپنی بڑی بیٹی کے انتقال پر جذباتی نوٹ شیئر کردیا۔انہوں نے لکھا کہ “آج میں نے اپنی زندگی اور اپنے ننھے فرشتے کو دفن کردیا ،جس نے مجھے پہلی بار باپ بنایا”۔

انہوں نے اپنی بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “آپ پہلی تھی جس نے مجھے پاپا کہا، آپ ہم سب کیلئے بہت خاص تھیں،آپ سمعیہ(پاک)تھیں، یہ پیغام لکھتے ہوئے میں اپنے آنسو نہیں روک سکتا”۔انہوں نے مزید لکھا کہ “میری دعا ہے کسی کو بھی اس دن سے نہ گزرنا پڑے۔والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کے کندھوں پر

چھوڑ دیں نا کہ ان کو کندھا دینا اور دفنانا پڑیں۔”انہوں نے اپنی بیٹی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ”اللہ میری پیاری سمعیہ کو جنت کا بہت بڑا ٹکڑا عطا فرمائے،ماما اور پاپا کاش آپ ہوتے،میری جان ہماری خواہش ہے کہ ہم آپ کو دوبارہ تھام لیں ہماری خواہش ہے کہ ہم آپ سے دوبارہ بات کریں، میں تمھیں واپس لانے کیلئے اپنی جان دے دوں گا ،تمھارے بغیر گھر خالی ہے، آپ کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا،صرف ایک ہی چیز ہے جو ہمیں صبر دیتی ہے،”انا للہ وانا لیہ راجعون”(ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹتے ہیں)اور میں جانتا ہوں کہ آپ ہمارے ہاتھ پکڑ کر ہمیں جنت کی طرف لے جائیں گی،ہم جانتے ہیں کہ آپ جنت میں ہیں،ایک بہتر جگہ میری محبت،”ماما اور پاپا آپ سے ہمیشہ محبت کریں گے”۔سلمان اقبا ل نے اپنی بیٹی کیلئے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ” تمام لوگ براہ کرم میری ننھی فرشتہ کیلئے دعا کریں اور ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس کیلئے دعا کی اور ہمیں پیغام دیا اور اس مشکل وقت میں ہمارے ساتھ تعزیت کی۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *