آریان کے مہنگے ترین برانڈ پر شاہ رخ خان کا ردعمل سامنے آگیا

آریان خان کے کپڑوں کے مہنگے برانڈ پر ان کے والد بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنا ردعمل دیا ہے۔ شاہ رخ خان نہ صرف اپنی فنکارانہ صلاحیتوں میں بے مثل ہیں اسی طرح کی حس مزاح بھی بہت تیز ہے اور وہ اکثر موقع پر اس سے کام لے کر مداحوں کو محظوظ کرتے ہیں۔

اداکار نے مداحوں کے ساتھ ٹویٹر پر سوال جواب کا سیشن رکھا جہاں ایک مداح نے ان کے صاحبزادے کے مہنگے برانڈ پر طنز کرتے ہوئے کمنٹ کیا۔سوشل میڈیا صارف نے لکھا یہ ڈیاوول کے جیکٹ ہزار دوہزار والے بھی بنادو، یہ والے خریدنے میں تو گھر چلا جائے گا۔شاہ رخ خان نے سوال پر بدمزہ ہوئے بغیر اپنی حس مزاح سے کام لیتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیاوول

والے مجھے بھی سستا نہیں دے رہے ہیں، کچھ کرتا ہوں۔آریان خان نے حال ہی میں اپنے برانڈ کا پہلا کلیکشن پیش کیا جو اپنے مہنگی قیمتوں کے باوجود ختم ہوگیا ہے، اس برانڈ کے ایمبیسڈر ان کے والد شاہ رخ ہیں۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *