کترینہ کیف نے اپنے حاملہ ہونے سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

شادی کے کچھ عرصے بعد ہی بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کے حوالے سے افواہیں شروع ہو گئی تھیں تاہم اداکارہ یا وکی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تو یہ افواہیں دم توڑ گئی تھیں۔ اب ایک بار پھر کترینہ کیف کے

حاملہ ہونے کی خبریں بھارتی میڈیا کی زینت بنیں لیکن اس بار اداکارہ کی جانب سے ان افواہوں پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ ای ٹائم کے مطابق کترینہ کیف نے افواہوں کو رد کرتے ہوئے اپنے قریبی دوستوں کو بتایا کہ ‘میں ابھی اپنی فلموں کی شوٹنگ ختم کرنے کے بعد ہی بچے کی منصوبہ بندی کروں گی’۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اس وقت ٹائیگر 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ، جو دیوالی کے

موقع پر ریلیز ہونے والی ہے، منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان اور عمران ہاشمی بھی ہیں۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *