ان چاہی کالز سے پیچھا چھڑانے کیلئےواٹس ایپ نے زبردست فیچر متعارف کروادیا

اکثر و بیشتر صارفین واٹس ایپ پر آنے والی اجنبی فون کالز سے پریشان ہوتے ہیں اور اگر آپ نے فون سائلنٹ نہیں کیا ہوا تو یہ کسی بھی میٹنگ یا اہم گفتگو کے درمیان آکر پریشان کردیتی ہیں۔کبھی کبھار کسی ضروری کام کے درمیان بھی یہ ان چاہی کال کافی پریشان کرتی ہیں لیکن اب ان سے چھٹکارا ممکن ہوگیا ہے۔ واٹس ایپ بیٹا انفو کی حالیہ رپورٹ کے مطابق وہ

اینڈرائیڈ صارفین جنہوں نے اپنا واٹس ایپ اپ ڈیٹ کرلیا ہے وہ اس فیچر سے مستفید ہوسکیں گے۔اس فیچر کے تحت جو بھی نامعلوم نمبر آپ کو کال کرے گا آپ کو اس کی رنگ ٹون سنائی نہیں دے گی البتہ فون پر نوٹیفکیشن ضرور دکھائی دے گا۔مذکورہ فیچر آپ کے لیے ایسے مددگار ثاب

ہوگا کہ اس سے آپ کا وقت بھی بچے گا اور آپ کو بار بار ناپسندیدہ فون کالز کا جواب بھی نہیں دیناپڑے گا۔یہ فیچر فی الحال چند اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے اور جلد ہی اسے تمام افراد کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *