فسطائی اپنے ہتھکنڈوں سے ہماری تحریک کو تقویت پہنچا رہے ہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جیل اور زیرِحراست تشدد کے ذریعے نظریات کا خون نہیں کیا جا سکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں 75 استقبالیہ مقامات کےساتھ علی امین گنڈا پور کی ریلی بہت بڑی تھی جس میں شریک توانائی سے بھرپور لوگ 20 کلومیٹر تک اس کی گاڑی کےساتھ پیدل چلتے رہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل اور زیرِحراست تشدد کےذریعےنظریات کا خون نہیں کیاجاسکتا۔

عمران،خان نے لکھا کہ فسطائی اپنے ہتھکنڈوں سے قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کی ہماری تحریک کو تقویت ہی پہنچا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *