عمران خان نے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب کر لیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کا انتخاب کر لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کیلئے چودھری رشید کو نامزد کر دیا ہے ۔

دارالحکومت مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس تاخیر شروع ہو چکا ہے۔جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے چوہدری یاسین کو آزاد کشمیر کی وزارت عظمٰی کا کیلئے نامزد کیا گیا ہے چودھری یاسین کو پی پی کے 12، ن لیگ کے 7جے کے پی پی اور ایم سی کے ایک رکن کی حمایت حاصل ہے ۔ خیال رہے کہ آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن نے سردار تنویر الیاس کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ۔نجی ٹی وی

کے مطابق آج آزادکشمیر ہائیکورٹ نے وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت میں سزا سنائی گئی تھی ۔ یاد رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 52 ارکان میں سے 31 کا تعلق تحریک انصاف، 12 کا پیپلز پارٹی اور 7 کا ن لیگ سے ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *