میرپور مردم شماری ڈیوٹی کرنیوالے اساتذہ بیمار پڑ گئے

میرپور مردم شماری ڈیوٹی کرنیوالے اساتذہ بیمار پڑ گئے

میرپور ()مردم شماری ڈیوٹی پر لگاتار کام کرنے کی وجہ سے اساتذہ بیمار پڑنے لگے حکام بالا کی جانب سے جلدی کام ختم کرنے کا پریشر اساتذہ ہیٹ ویو کا شکار ہونے لگے تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں لگاتار ڈیوٹیاں کرنے والے اساتذہ اکرام بیماری میں مبتلا ہوگئے مردم شماری کرنے والے اکثر اساتذہ کی طبیعت ناساز ہسپتال داخل ماہ رمضان میں صبح آٹھ بجے سے لے کر شام پانچ بجے تک اساتذہ کو کام کرنے کے لیے کہا گیا تا کہ کام جلدی ختم ہو سکے اساتذہ روزے کی حالت میں شدید دھوپ میں کام کرنے سے بیمار ہو گئے اوپر سے اعلیٰ حکام بند کمرے میں بیٹھ کر اپنی کارگزاری بہتر بنانے کے لئے اساتذہ کی زندگیوں سے زیادہ کام عزیز ہے کی ڈگر پر چل رہے ہیں جس کی وجہ سے اساتذہ ہیٹ ویو کا شکار ہو گئے مقتدر حلقوں کا یہ کہنا ہے کہ مردم شماری کا بقایہ کام رمضان المبارک کے بعد کرلیا جائے تو بہتر ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *